
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دوحہ کے قریب کارگو جہاز پر سمندر میں حملہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عرب چینل نے برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آرگنائزیشن کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ دوحہ کے شمال مشرق میں تقریبا23 میل کے فاصلے پر ایک کارگو جہاز کو نامعلوم سمت سے نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان حملے کے نتیجے میں جہاز میں آگ بھڑک اٹھی تاہم بعد ازاں آگ پر قابو پا لیا گیا۔
اس واقعے کے بارے میں فی الحال مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
