کیا قومی یکجہتی کی تشریح بدل گئی؟ منوج کمار

[]

نئی دہلی: ”دی کشمیر فائلس“ کو 69 ویں نیشنل فلم ایوارڈس میں بہترین فیچر فلم برائے قومی یکجہتی کا نرگس دت ایوارڈ ملنے پر آر جے ڈی رکن پارلیمنٹ منوج کمار جھا نے جمعہ کے دن سوال اٹھایا کہ کیا قومی یکجہتی کی تشریح بدل گئی۔

انہوں نے کہا کہ میرا اعتراض بھی درج کیا جائے۔ دی کشمیر فائلس کو نرگس دت ایوارڈ کیوں دیا گیا۔ یہ ایوارڈ تو فلم جئے بھیم کو ملنا چاہئے تھا۔ انہوں نے ایک ویڈیو پیام میں کہا کہ اگر ایوارڈ قومی یکجہتی کی تشریح کے تناظر میں دیا گیا تو سلکشن کمیٹی کے پاس جئے بھیم سے بہتر آپشن نہیں ہوسکتا تھا۔

جھا نے ایکس (سابق ٹویٹر) پر پوسٹ ویڈیو پیام میں کہا کہ قومی ایوارڈس کے وقار پرسمجھوتہ نہیں ہونا چاہئے۔ تکلیف دہ بات ہے کہ جئے بھیم جیسی فلم کو نظرانداز کردیا گیا اور ایک متنازعہ فلم کو قومی یکجہتی کا نرگس دت ایوارڈ دے دیا گیا۔

ڈائرکٹر ویویک اگنی ہوتری کی فلم دی کشمیر فائلس کو جمعرات کے دن 69 ویں نیشنل فلم ایوارڈس میں بسٹ فیچر فلم آن نیشنل اٹیگریشن ایوارڈ حاصل ہوا۔ تقریب نیشنل میڈیا سنٹر میں منعقد ہوئی تھی۔ 28 زبانوں میں بنی 280 فلموں نے مختلف ایوارڈس کے لئے مسابقت کی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *