نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں24 جنوری کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔
1732۔ فرانسیسی مصنف پیئرے بیومارچیس کی پیدائش ہوئی تھی۔
1826۔ ہندوستان کے پہلے بیرسٹر گیانندر موہن کی پیدائش ہوئی تھی۔
1839۔ چارلس ڈارون کو رائل سوسائٹی کا ممبر منتخب کیا گیا تھا۔
1848۔ امریکہ کے کیلی فورنیا میں پہلی بار سونادریافت کیا گیا اس کے بعد سونا تلاش کرنے اور نکالنے کی مہم میں تیزی آئی۔
1857۔ یونیورسٹی آف کلکتہ کی باضابطہ تشکیل عمل میں آئی۔
1862۔ امریکی مصنف ایڈن وارٹن کی پیدائش کو ہوئی تھی۔
1960۔ الجیریا میں فرانسیسی حکومت کے خلاف تحریک شروع ہوئی تھی۔
1902۔ ڈنمارک نے ویرگن آئس لینڈ کو امریکہ کے ہاتھوں فروخت کردیا تھا۔
1924۔ اٹلی کے ڈکٹیٹر موسولینی نے غیر فاشسٹ ورکرز یونین کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔
1924۔ روسی قدیم شہر (اپنے زمانہ کی راجدھانی) سینٹ پیٹر برگ کا نام بدل کر لینن گراد کردیا گیا۔
1935۔ امریکہ کے ورجینا صوبہ میں کین میں پہلی بار بےئر فروخت کرنا شروع ہوا تھا۔
1936۔ البرٹ سیروئٹ فرانس کے وزیراعظم بنے۔
1939۔ چلی میں زلزلہ سے 30 ہزار لوگوں کی موت ہوئی۔
1941۔ امریکی نغمہ نگار اور گلوکار نیل ڈائمنڈ کی پیدائش ہوئی تھی۔
1943۔ دوسری عالمی جنگ کے دوران امریکی صدر فرینکلن روزویلٹ اور برطانوی وزیر اعظم وسٹن چرچل کے مابین ایک میٹنگ ہوئی تھی جس کا اختتام جرمنی سے دوسری عالمی جنگ میں غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈالنے کے مطالبے کے ساتھ ہوا تھا۔
1950۔ نوبل انعام یافتہ اور مشہور مصنف و شاعر رابندرناتھ ٹیگور کے معروف زمانہ قومی گیت ’جن من گن‘کو قومی ترانہ کے طور پر ہندوستانی پارلیمنٹ نے منظور کیا ۔
1950۔ ڈاکٹر راجندر پرساد ہندوستانی جمہوریہ کے پہلے صدر منتخب ہوئے۔
1951۔ ہندوستانی خاتون پریم ماتھر کو ہوائی جہاز اڑانے کیلئے کمرشیل لائسنس دیا گیا۔کمرشیل لائسنس حاصل کرنے والی وہ پہلی خاتون تھیں۔
1952۔ ہندوستانی میں پہلی بار بمبئی میں بین الاقوامی فلمی میلہ کا انعقاد کیا گیا تھا۔
1965۔ برطانوی وزیر اعظم اور ہندوستانی کی آزادی کے پروانے پر دستخط کرنے والے برطانوی وزیر اعظم ونسٹن چرچل (55۔1951، 45۔1941) کا انتقال ہوا تھا۔
1966۔ ہندوستان کے ایٹمی سائنس داں ڈاکٹر ہومی جہانگیر بھابھا کی ہوائی حادثہ موت ہوگئی تھی وہ ایر انڈیا کے طیارہ بوئنگ 707 میں سوار تھے جو سوئٹزرلینڈ کے آلپس پہاڑ کے اوپر حادثہ کا شکار ہوگیا تھا۔ اس میں ڈاکٹر بھابھا سمیت 144 مسافر سوار تھے۔
1979۔ روسی سیٹلائٹ کناڈا کے نارتھ ویسٹ ٹریریٹوری میں حادثاتی طور پر تباہ ہوگیا تھا۔
1985۔ اپّل میکنٹوش پرسنل کمپیوٹر دنیا کےلئے پیش کیا گیا۔
1985 ۔ اسپیس شٹل ’ڈسکوری‘فوجی مشن پرخلاء میں بھیجا گیا تھا۔
2000۔ انتخابات میں دلتوں کے لئے ریزرویشن 10 فیصد تک بڑھانے کے لئے 79 ویں آئینی ترمیم کو صدرجمہوریہ نے منظوری دی۔
2003۔ ہندوستان اور فرانس کے مابین حوالگی معاہدہ ہوا۔
2004۔ ناسا کے سیارہ اپورچیونٹی روور خلاء سے صحیح سلامت زمین پر واپس آگیا۔ اترنے سے چار گھنٹے پہلے تک انہوں نے سیارہ کے مختلف جہتوں کے تصاویر بھیجے۔
2006۔ مصری بادشاہ ایمن ہوٹیپ سوم کی ملکہ ٹی کا 34 سو سالہ مجسمہ برآمد کیا گیا تھا۔
2007۔ روس اور ہندوستان کے درمیان ایٹمی ری ایکٹر بنانے کے لئے سمجھوتہ ہوا۔
2011۔ ماسکو کے ڈونوڈیڈوؤ ہوائی اڈے پر بم دھماکے میں 55 لوگوں کی موت ہوئی۔