ایران اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو، شام اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے ٹیلیفونک رابطے کے دوران دوطرفہ تعلقات اور شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

عراقچی نے شام کی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے دفاع کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی اصولی پالیسی پر زور دیتے ہوئے داخلی جھگڑوں سے گریز اور تمام سیاسی، نسلی اور مذہبی دھاروں کی شمولیت کے ساتھ ایک جامع حکومت کی تشکیل کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے شام میں مسلح گروہوں کی طرف سے عام شہریوں اور اقلیتوں، خاص طور پر شیعہ اور علوی آبادی کے خلاف خودسرانہ کارروائیوں کی خبروں پر تشویش کا اظہار کیا اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *