[]
حیدرآباد:حکومت تلنگانہ نے ریاست میں مخلوہ ٹیچرس کی جائیدادوں پر تقررات کے عمل میں تیزی پیدا کر دی ہے۔ اسی کے حصے کے طور پر اساتذہ کی جائیدادوں پر تقررات کو سبز جھنڈی دکھا دی گئی۔
حکومت نے ڈی ایس سی کے ذریعے 5089 اساتذہ کی جائیدادوں پر تقررات کو منظوری دے دی ہے۔ اس سلسلے میں ریاستی محکمہ فینانس نے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
حکومت کی جانب سے 2575 ایس جی ٹی 1739 اسکول اسسٹنٹس کا تقرر کیا جائے گا علاوہ ازیں 611 لینگویج پنڈت اور 164 پی ای ٹی کی جائیدادوں پر بھی تقررات کیے جائیں گے۔
حکومت نے ان جائیدادوں پر تقررات کے خد و خال کو قطعیت دے دی ہے۔ واضح رہے کہ ریاستی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے ڈی ایس سی منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا۔