جگتیال کی مشہور شخصیت جناب شیخ علی عازم مرحوم کی اہلیہ کا انتقال

شہر جگتیال کی مشہور شخصیت جناب شیخ علی عازم شاعر و ریٹائرڈ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت مرحوم رحمتہ کی اہلیہ محترمہ عائشہ بیگم صاحبہ رکن جماعت اسلامی ساکن  محلہ پرانی پیٹھ کا منگل کی رات کریم نگر کے ایک خانگی ہاسپٹل میں   انتقال ہو گیا ۔ ان کی عمر 72 سال تھی

 

خاندانی ذرائع کے مطابق قلب سے متعلق عارضہ کی تخشیص کے لئے محترمہ کو کریم نگر کے ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں اسٹنٹ ڈال دیا تھا تاہم چند گھنٹے بعد وہ اس دارافانی سے کوچ کرگئے ۔

 

مرحومہ جناب شیخ ابراہیم علی کینیڈا ؛ شیخ اسحاق علی صاحب ناظم ضلع جگٹیال شیخ یوسف علی صاحب حیدراباد اورشیخ محسن علی کی والدہ تھیں۔

نمازِ جنازہ 22 جنوری بروز چہارشنبہ بعد نمازِ ظہر مسجد پرانی پیٹھ میں انشاء اللہ ادا کی جائے گی ۔ اور تدفین جگتیال کے آبائی قبرستان میں عمل میں لائی جائے گی ۔

مزید تفصیلات کے لئے 9948197111

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *