امریکہ میں نیو جرسی سمیت 15 سے زیادہ صوبوں نے منگل کو کہا ہے کہ وہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس ایگزیکٹیو آرڈر کو چیلنج کریں گے جو پیدائش کی بنیاد پر شہریت کی آئینی گارنٹی کو ختم کرتا ہے۔ نیو جرسی کے ڈیموکریٹک اٹارنی جنرل میٹ پلیٹکن نے کہا کہ وہ ٹرمپ کے حکم پر روک لگانے کے لیے مقدمہ دائر کرنے میں 18 صوبوں، ‘ڈسٹرکٹ آف کولمبیا’ اور سین فرانسسکو شہر کے ایک گروپ کی قیادت کر رہے ہیں۔ پلیٹکن نے کہا کہ صدر کے پاس وسیع طاقت ہوتی ہے لیکن وہ شہنشاہ نہیں ہیں۔
پلیٹکن اور مائیگرینٹ رائٹس وکلاء نے آئین کی 14ویں ترمیم کا حوالہ دیا ہے۔ اس کے مطابق امریکہ میں پیدا ہوئے اور اس کے دائرہ اختیار کے ماتحت رہنے والے لوگ ملک کے شہری ہیں۔