واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کے روز امریکہ میں مصنوعی ذہانت (AI) کے بنیادی ڈھانچے میں اوپین اے آئی، سافٹ بینک اور آوریکل کی طرف سے 500 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔
منگل کی سہ پہر وائٹ ہاؤس کے پروگرام میں، ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ تینوں کمپنیاں اسٹار گیٹ نامی نئی اے آئی انفراسٹرکچر کمپنی میں شراکت داری کرنے کے لیے تیار ہیں، جو کہ “اے آئی کی اگلی نسل کو تقویت دینے کے لیے فزیکل اور ورچوئل انفراسٹرکچر” بنائے گی۔
کمپنیاں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ کام شروع کریں گی، اور اگلے چار سالوں میں اس منصوبے میں 500 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کرنے کا منصوبہ ہے۔
تینوں کمپنیوں کے سی ای او اس اعلان کے وقت وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر کے ساتھ موجود تھے۔
جنوری کے اوائل میں، ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ پورے امریکہ میں ڈیٹا سینٹرز بنانے کے لیے ایک اماراتی ڈیولپر کی جانب سے 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔