وعدہ صادق آپریشن پر ایران کا شکریہ ادا کرتے ہیں، القدس بریگیڈ

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کے ترجمان ابوحمزہ نے صہیونی حکومت کے خلاف وعدہ صادق آپریشن پر اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا کہ ایران نے وعدہ صادق 1 اور 2 کے ذریعے تل ابیب کو ہلاکر رکھ دیا

ابوحمزہ نے کہا کہ طوفان الاقصی صیہونی حکومت کی جانب سے اسلامی مقدسات پر حملوں اور غزہ کی پٹی کے مسلسل محاصرے کا نتیجہ تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک اسرائیل جنگ بندی کا احترام کرے گا، مزاحمت بھی اپنے وعدے پر قائم رہے گی۔

ابوحمزہ نے حزب اللہ کے مجاہدین مخصوصا شہید سید حسن نصر اللہ اور دیگر شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے یمن کے رہنما سید عبدالملک الحوثی اور یمنی مزاحمت کاروں کی خدمات کو بھی سراہا جنہوں نے میزائل اور ڈرون حملوں کے ذریعے صیہونی علاقوں کو نشانہ بنایا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *