مودی نے ٹرمپ کو امریکہ کے صدر کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد پیش کی

ڈونالڈ ٹرمپ نے پیر کو امریکہ کے 47 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ حلف کے بعد وزیر اعظم مودی نے ٹرمپ کو مبارکباد دی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

ڈونالڈ ٹرمپ نے 20 جنوری 2025 کو امریکہ کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا ہے۔ امریکہ کے 47ویں صدر کے طور پر دوبارہ حلف لینے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نےایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم نریندرمودی نے ڈونالڈ ٹرمپ کو امریکہ کے 47ویں صدر کی حیثیت سے حلف لینے پر مبارک باد پیش کی نریندر مودی نے ایکس پر لکھا، ’’میرے پیارے دوست، امریکہ کے 47 ویں صدر کے طور پر آپ کے تاریخی حلف پرمبارک باد!‘‘ میں ایک بار پھر ایک ساتھ مل کر کام کرنے، دونوں ملکوں کو فائدہ پہنچانے اور دنیا کے لیے ایک بہتر مستقبل کی تشکیل کا منتظر ہوں۔ اگلی کامیاب مدت کارکے لیے نیک خواہشات!

ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکرنے بھی ڈونالڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی کے خصوصی ایلچی کی حیثیت سے نمائندگی کی۔ وزیر اعظم نے ڈونالڈ ٹرمپ کو ایک خط لکھا ہے، جس کے ساتھ ایس جے شنکر وہاں پہنچے ہیں۔ حلف برداری کی تقریب میں سفیروں کو حکومت کے سربراہ کے طور پر بھیجا جاتا ہے۔

ڈونالڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں ہندوستانی صنعت کار مکیش امبانی اور ان کی اہلیہ نیتا امبانی  نے بھی شرکت کی ۔ ہندوستانی کاروباری برادری سے تعلق رکھنے والےپونے میں واقع رئیل اسٹیٹ فرم کندن اسپیس کے منیجنگ ڈائریکٹر آشیش جین نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ اس کے ساتھ گوگل کے سی ای او سندر پچائی  نے بھی شرکت کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *