تلنگانہ: ناگرکرنول ضلع میں تیندوے کی موجودگی سے سنسنی

حیدرآباد: تلنگانہ کے ناگرکرنول ضلع میں ایس ایل بی سی کے قریب تیندوانظرآیا جس سے سنسنی پھیل گئی۔

اس کو دیکھ کر سرنگ کاکام کرنے والے مزدوروں میں تشویش کی لہردوڑگئی۔ان مزدوروں نے بتایا کہ یہ ایک چھوٹا تیندواتھا۔

اس جنگلی جانور کی سڑک پارکرتے ہوئے ویڈیو کسی نے لے لی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔قبل ازیں یہاں کام کرنے والے مزدوروں پر ریچھ نے حملہ کردیاتھا۔

ان مزدوروں نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں سے خواہش کی کہ اس تیندوے کو پکڑتے ہوئے ان کی جان بچائی جائے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *