راہل نے ‘کھو-کھو’ ٹیم کو عالمی چمپئن بننے پر مبارکباد دی

نئی دہلی: ایواب زیریں – لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ہندوستانی مردوں اور خواتین کی ٹیموں کو ‘کھو-کھو’ کا عالمی چمپئن بننے پر مبارکباد دی ہے۔

مسٹر گاندھی نے کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ ہندوستانی ٹیم نے پہلی بار کھو-کھو میں عالمی سطح پر جھنڈا لہرایا ہے اور خواتین و مردوں کے زمرے میں تاریخی فتوحات حاصل کرکے کھو-کھو کی عالمی چمپئن بن گئی ہے۔

انہوں نے کہا، “ہماری مردوں اور خواتین کی ٹیموں پر پہلی بار کھو کھو ورلڈ کپ میں تاریخی جیت پر فخر ہے۔ آپ کی استقامت، عزم اور ٹیم ورک نے ہندوستان کو عالمی سطح پر روشن کیا ہے۔

ٹیم کے روشن مستقبل کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا “میں آپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں – آپ کی کامیابیاں بلاشبہ کھلاڑیوں کی ایک قابل ذکر نسل کو متاثر کریں گی۔”



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *