کلاس روم میں دل کا دورہ پڑنے سے ٹیچر کی موت – تلنگانہ کے ایلندو سرکاری اسکول میں افسوناک واقعہ

تلنگانہ کے کتہ گوڈم ضلع کے ایللندو ٹاؤن کے تیسرے وارڈ میں واقع جے بی ایس گورنمنٹ ہائی اسکول کے سائنس ٹیچر رمیش دل کا دورہ پڑنے سے کلاس روم میں ہی انتقال کر گئے۔

 

پیر کے روز جب وہ اسکول میں ڈیوٹی پر موجود تھے تو سینے میں درد کی شکایت کے بعد اچانک گر پڑے۔ ساتھی اساتذہ نے انہیں فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے ایلندو کے سرکاری اسپتال پہنچایا،

 

لیکن ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ پہلے ہی انتقال کر چکے تھے۔ رمیش کی موت پر اسکول کے اساتذہ، اساتذہ کی تنظیموں اور طلبہ نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *