مغربی آسٹریلیا میں آنے والے سمندری طوفان کی ہنگامی وارننگ جاری

باشندوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ عمارتوں کے مضبوط اور محفوظ ترین حصوں میں رہیں اور کھڑکیوں اور دروازوں سے دور رہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ یو این آئی</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ یو این آئی</p></div>

تصویر بشکریہ یو این آئی

user

مغربی آسٹریلیا کے شمال مغربی ساحلی علاقوں کو متاثر کرنے والے سمندری طوفان کو خطرے کے لحاظ سے تیسرے زمرے کے طوفان میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ آسٹریلیا کے بیورو آف میٹرولوجی (بی او ایم) نے پیر کی صبح سمندری طوفان کو کیٹیگری ٹو سے کیٹیگری تھری میں اپ گریڈ کیا اور خبردار کیا کہ طوفان کے دوران ہواؤں کی رفتار 185 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے مغربی آسٹریلیا کے شمال مغربی پِلبارا ساحل کے باشندوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گھروں کے اندر ہی رہیں کیونکہ طوفان سے تیز ہواؤں اور شدید طوفانی بارش کی توقع ہے۔ مغربی آسٹریلیا کے فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز (DFES) کی طرف سے جاری کردہ ہنگامی وارننگ میں کہا گیا ہے: “آپ خطرے کی زد میں ہیں اور آپ کو فوری کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔”

دریں اثناء، باشندوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ عمارتوں کے مضبوط اور محفوظ ترین حصوں میں رہیں اور کھڑکیوں اور دروازوں سے دور رہیں۔ بیورو آف میٹرولوجی نے آج کہا کہ طوفان کے اثر سے سمندر میں اونچی لہریں اٹھنے اور ساحلی علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان کا رخ جنوب مغرب کی سمت تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *