مہر نیوز کے مطابق، ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے چیف کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے پیجر دھماکوں کے لبنانی زخمیوں کو علاج کی خدمات فراہم کرنے والے ایرانی طبی عملے کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا ایرانی طبی عملے نے غیر معمولی قربانی اور عزم کا مظاہرہ کیا جس کی گزشتہ 50 سالوں میں مثال نہیں ملتی۔
جنرل سلامی نے کہا کہ ملک نے مصنوعی ذہانت (AI) کا استعمال کرتے ہوئے اپنے میزائلوں کی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ایران مصنوعی ذہانت کی مدد سے جدید میزائل ٹیکنالوجی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے جو اہداف کو درست طور پر نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔