مچھلی میں دمے کی دینے والے بھتنی برادرس کے ہری ناتھ گوڑ چل بسے

[]

حیدرآباد: دمے کے مریضوں کو مچھلی میں دوا دینے والے حیدرآباد کے مشہور بھتنی برادرس کے ہری ناتھ گوڑ چل بسے۔ ان کی عمر 84 سال تھی، وہ گزشتہ کچھ دنوں سے خرابی صحت سے متاثر تھے۔

 

 

خاندانی ذرائع کے مطابق چہارشنبہ کی نصف شب انہوں نے آخری سانس لی۔ واضح رہے کہ ہر سال مرگ کے موقع پر بھتنی برادرس اور ان کے ارکان خاندان کی جانب سے حیدرآباد کے نمائش گراؤنڈ میں مچھلی میں دمے کے مریضوں کو دوا دی جاتی ہے۔

 

 

یہ دوا نہ صرف ریاست بلکہ ملک بھر میں مشہور ہے اور ملک کی کئی ریاستوں سے لوگ یہ دوا کھانے کے لیے ہر سال شہر آیا کرتے ہیں۔ بھتنی برادرس کے دیہانت پر کئی شخصیات نے گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *