غازی آباد: لونی میں چار منزلہ عمارت میں شدید آتشزدگی، ایک خاتون اور 3 بچوں کی جل کر موت

دہلی سے قریب غازی آباد کے لونی علاقے میں اتوار کی صبح ایک چار منزلہ عمارت میں شدید لگ گئی، جس کی زد میں آ کر ایک خاتون اور 3 بچوں سمیت 4 کی دردناک موت ہو گئی۔ اس حادثہ میں ایک خاتون اور 6 سال کی بچی بھی بُری طرح جھلس کر زخمی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے ساتھ موقع پر پہنچی پولیس نے آگ پر قابو پانے کے بعد لاشوں کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

غازی آباد پولیس سے ملی خبر کے مطابق آج صبح 7:00 بجے انہیں اطلاع ملی کہ تھانہ لونی علاقہ کے تحت کنچن پارک محلہ میں ایک مکان میں آگ لگ گئی ہے۔ پولیس کے ذریعہ فوراً فائر بریگیڈ کو اس کی اطلاع دی گئی۔ فائر بریگیڈ کے ساتھ موقع پر پہنچی پولیس نے مکان میں لگی آگ کو بجھانے کی کوشش کی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *