نائیجیریا میں پٹرول ٹینکر الٹنے بعد دھماکہ 70 ہلاک

نئی دہلی: شمالی نائیجیریا کے نائجر صوبہ میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں ایک پٹرول ٹینکر کے اُلٹ جانے کے بعد زوردار دھماکہ ہوا۔ اس حادثے میں کم از کم 70 افراد کی ہلاکت کی خبر ہے، جبکہ 50 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، 70 سے زیادہ نعشیں برآمد کی جا چکی ہیں اور 15 سے زائد دکانیں تباہ ہو گئی ہیں۔

 

ایمرجنسی ریسپانس ایجنسی کے مطابق یہ حادثہ ہفتے کے روز سلیجا علاقے میں پیش آیا، جب کچھ لوگ جنریٹر کی مدد سے ایک ٹینکر سے دوسرے ٹرک میں گیسولین منتقل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

 

نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے اپنے بیان میں کہا کہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے اور ان کی دیکھ بھال کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ ایجنسی کے ایک اہلکار حسینی عیسیٰ نے بتایا کہ فیول کی منتقلی کے دوران دھماکہ ہوا، جس کی زد میں آ کر کئی افراد ہلاک ہو گئے۔

 

نائجر ریاست کے یونین روڈ سیفٹی کے کمانڈر کمار سُکوام نے بھی اس حادثے پر اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی بڑی تعداد ایندھن حاصل کرنے کے لیے جمع ہو گئی تھی، حالانکہ اس حادثے کو روکنے کی پوری کوشش کی گئی تھی۔ سُکوام نے مزید بتایا کہ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے

 

کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پر قابو پایا، لیکن اس کے باوجود کئی جانیں ضائع ہو گئیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *