نئی دہلی: سیف علی خان پر ہوئے حملے پر کانگریس لیڈر ادت راج نے اتوار کو نیوز ایجنسی آئی اے این ایس سے خاص بات چیت میں دعویٰ کیا کہ جب سے بی جے پی حکومت اقتدار میں آئی ہے، تب سے ممبئی اور دہلی بھی غیر محفوظ ہو گئی ہیں۔
انہوں نے حملے کے ملزم کے بنگلہ دیشی کنکشن پر کہا کہ ابتدائی طور پر یہ معاملہ چوری کا لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے جس بین الاقوامی گینگ کے تعلق کا شبہ تھا، وہ مسترد ہو گیا ہے لیکن یہ واقعہ ملک میں سکیورٹی کے سوالات ضرور اٹھاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مافیا جیلوں سے اپنے نیٹ ورک چلا رہے ہیں۔