این سی ای آر ٹی نصاب والا پہلا ماڈرن مدرسہ

دہرہ دون: اتراکھنڈ وقف بورڈ نے ریاست کا پہلا ماڈرن مدرسہ قائم کیا ہے جس میں این سی ای آر ٹی کا نصاب رائج ہے۔

سنسکرت اور عربی اختیاری مضمون کے طورپر پڑھائے جاتے ہیں۔ بورڈ نے 50لاکھ روپے خرچ کرکے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ماڈرن مدرسہ کھولا ہے۔ یہ مدرسہ نئے تعلیمی سال مارچ سے شروع ہوجائے گا۔

اتراکھنڈ وقف بورڈ کے صدرنشین شاداب شمس نے یہ بات بتائی۔

یہ مدرسہ دہرہ دون میں ریلوے اسٹیشن کے قریب مسلم کالونی میں واقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقف بورڈ جاریہ سال کے اختتام تک ریاست میں 8 تا 10 مدرسوں کی جدیدکاری کا منصوبہ رکھتا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *