ایک ہی خاندان کے 5 افراد کے قتل معاملہ میں جادو نعیم بابا اور اس کا بیٹا ملوث – باپ بیٹے کو پکڑنے پولیس سرگرم

اترپردیش کے میرٹھ کے سہیل گارڈن میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کے قتل کے معاملے میں نعیم بابا نامی جادو گر اور اس کے منہ بولے بیٹے سلمان کے خون آلود کپڑے پولیس نے برآمد کر لئے ہیں

 

۔جادوگر نعیم بابا مقتول معین کا سوتیلا بھائی بتایا گیا ہے قتل کے بعد دونوں نے تسلیم نامی ایک شخص کے گھر جا کر کپڑے بدلے اور انہیں ایک الماری میں چھپا دیا، جس کے بعد وہ نوئیڈا کی طرف فرار ہو گئے۔

 

پولیس کی ایک ٹیم ناسک میں موجود ہے، جبکہ ایک اور ٹیم ممبئی میں تحقیقات کر رہی ہے۔ جادو گر نعیم بابا پہلے ممبئی میں رہتا تھا اور ناسک میں اس کی پتھر اور ٹائل کی ایک بند دکان بھی ہے۔ نعیم کے ساتھیوں سے اس کے ٹھکانوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

 

قتل ہونے والا خاندان اصل میں کٹھور کے شاہجہاں پور کا رہنے والا تھا۔ 35 سالہ مستری معین اپنی بیوی آسما اور تین بیٹیوں کے ساتھ سہیل گارڈن میں ساجد کے مکان میں کرائے پر رہتا تھا۔ قتل کی رات معین کا نعش ایک بوری میں بند ملی،

 

جبکہ اس کی بیوی اور بیٹیوں کی نعشیں بیڈ کے باکس میں پائی گئیں۔ تفتیش کے مطابق، معین کے سوتیلے بھائی نعیم بابا نے اپنے بیٹے سلمان کے ساتھ مل کر یہ واردات انجام دی۔

 

پولیس نے تسلیم کے گھر سے ایک بیگ برآمد کیا ہے جس میں خون آلود کپڑوں کے علاوہ 2010 کے اخبارات کی کچھ کٹنگز بھی ملی ہیں۔ ان کٹنگز میں نعیم بابا کے ممبئی میں 2005 کے ایک دوہرے قتل کے بارے میں تفصیلات درج ہیں۔ اس قتل کے بعد نعیم مہاراشٹرا پولیس سے بچنے کے لیے ناسک میں جا کر چھپ گیا تھا۔

 

پولیس نے نعیم بابا پر پہلے ہی 25 ہزار روپے کا انعام مقرر کیا ہے، جسے بڑھا کر 50 ہزار کرنے کی سفارش کی جا رہی ہے۔ اس کے بیٹے عبداللہ کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے

 

تاکہ مزید معلومات حاصل کی جا سکیں۔ پولیس نعیم بابا اور سلمان کی تلاش میں مسلسل چھاپے مار رہی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *