فارمولہ ای ریس معاملہ،تلنگانہ کے سابق وزیر کے ٹی راما راو کو دھکہ، سپریم کورٹ نے درخواست خارج کردی

حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق وزیر و بی آرایس کے کارگذارصدر کے ٹی راما راو کو سپریم کورٹ میں دھکہ پہنچا ہے کیونکہ فارمولا ای کار ریس میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں سے متعلق معاملہ میں ان کی درخواست کو سپریم کورٹ نے اسے خارج کر دیا۔

عدالت عظمیٰ نے کہا کہ ہم وہ معاملہ میں مداخلت نہیں کرے گی۔اینٹی کرپشن بیورو کی جانب سے درج کئے گئے کیس کو کالعدم کرنے کے لئے کے ٹی راما راو نے حال ہی میں تلنگانہ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی لیکن ہائی کورٹ نے یہ درخواست مسترد کر دی۔

اس کے بعد انہوں نے 8 جنوری کو سپریم کورٹ کادروازہ کھٹکھٹایا اور ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے درخواست دائر کی۔

کے ٹی راما راو کی درخواست کی جسٹس بیلا ایم تریویدی اور جسٹس پرسنا کی بنچ نے سماعت کی۔

واضح رہے کہ تلنگانہ حکومت اور اے سی بی نے پہلے ہی سپریم کورٹ میں کیویٹ درخواست دائر کی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *