ایک دل دہلا دینے والے واقعہ میں ایک خاتون نے اپنے غیر مسلم عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کا گلا دبا کر قتل کردیا ۔ اتر پردیش کے ضلع ایٹا کے ولیسرا گاؤں میں پیش آئے اس واردات میں پولیس نے مقتول کی بیوی شبنم اور اس کے عاشق کو گرفتار کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق، ولیسرا گاؤں کا رہنے والا 30 سالہ آصف محمد خان ولد رشید خان، جو اپنے بھائیوں کے ساتھ پنجاب میں کام کرتا تھا، جمعہ کی شام بھائیوں کے ساتھ گھر واپس آیا۔
رات میں چیخ و پکار کی آواز سن کر اس کے بھائی کمرے میں پہنچے، جہاں آس آصف محمد کی نعش پلنگ پر پڑی ہوئی تھی اور اس کی بیوی شبنم قریب بیٹھ کر رو رہی تھی ۔
مقتول کے بھائی صفی محمد نے بتایا کہ جب ہم وہاں پہنچے تو اس نے کہا کہ اسے نہیں معلوم کہ آصف محمد کی موت کس وجہ سے ہوئی۔ صفی محمد نے الزام لگایا ہے کہ آصف محمد کی بیوی نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر اس کا قتل کیا ہے
۔جب ہم نے پولیس کو اطلاع دی تو فوراً پولیس کے ساتھ فیلڈ یونٹ اور ڈاگ اسکواڈ ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ بتایا گیا کہ مقتول کے گلے اور پیٹھ پر چوٹ کے نشانات موجود تھے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد پولیس نے تفتیش کی، جس سے کئی اہم شواہد سامنے آئے۔
پولیس نے پیر کے روز مقتول کی بیوی اور اس کے عاشق سنی شرما کو گرفتار کر لیا۔ پوچھ گچھ کے دوران ملزمین نے اعتراف کیا کہ آصف محمد شراب نوشی کا عادی تھا، جس کی وجہ سے میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑے ہوا کرتے تھے
۔ آصف محمد کے پنجاب میں رہنے کی وجہ سے اس کی بیوی کے گاؤں کے ہی رہنے والے سنی شرما کے ساتھ قریبی تعلقات بن گئے تھے۔ اپنے شوہر کو راستے سے ہٹانے کے لیے، انہوں نے جمعہ کی رات آصف کو زیادہ شراب پلائی اور جب وہ نشے میں تھا تو اس کا گلا دبا کر قتل کر دیا۔
۔