حیدرآباد ۔ حضورآباد کے بی آر ایس رکن اسمبلی کوشک ریڈی کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔ تین مقدمات میں کوشک ریڈی کو کریم نگر ضلع کے سکنڈ ایڈیشنل جونیئر سیول جج نے ضمانت منظور کرلی۔
واضح رہے کہ جگتیال کے رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجے کے ساتھ گالی گلوچ اور حملے کے الزام میں کوشک ریڈی کو کل کریم نگر کی پولیس نے حیدرآباد سے گرفتار کر کے کریم نگر منتقل کیا تھا۔
اج صبح کی اولین ساعتوں میں انہیں جج کے اجلاس میں پیش کیا گیا، فاضل جج نے رکن اسمبلی کی ضمانت منظور کر لی۔