اپنی اولاد کو نبی و آلِ نبی( ص )کی محبت اور قرآن کی تعلیم دیں

اپنی اولاد کو نبی (ص )و آلِ نبی( ص) کی محبت اور قرآن کی تعلیم دیں
صوفی منزل میں جشن مولا علی سے مولانا ڈاکٹر حافظ مظفر حسین خان و مولانا صوفی عبدالقادر کا خطاب
حیدرآباد۔13/جنوری(سفیرنیوز) پیارے نبی صل اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ علی کا دوست نبی کا دوست نبی کا دوست اللہ کا دوست علی کا دشمن نبی کا دشمن اور علی سے بغض رکھنے والا اللہ کے غضب کا شکار ہوگا اور اس کے لیئے دنیا و آخرت میں تباہی اور بربادی کے سوا کچھ نہیں ہے علی سے محبت کرنے والوں کے لئیے خوشخبری ہے کہ اللہ کی محبت اسکو نصیب ہوگی،ام المومنین حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالٰی عنہا سے مخاطب ہوکر پیارے نبی صل اللہ علیہ وسلم نے حضرت سیدنا علی مرتضٰی کا ہاتھ پکڑ کر یہ ارشاد فرمایا کہ اے ام سلمہ یہ علی ابن ابی طالب یعنی میرے چچا ابو طالب کے بیٹے ہیں علی کا گوشت میرا گوشت ہے اور علی کا خون میرا خون ہے اور علی میرے لئیے ایسے ہیں جیسے حضرت ہارون علیہ السلام کے لئیے حضرت موسی تھے علی بھی میرے لیئے ویسے ہی ہیں جیسے ہارون کے لیے موسی اور موسی کیلئے ہارون تھے صرف فرق اتنا ہے کہ حضرت ہارون کے بعد حضرت موسی نبی تھے مگر میرے بعد نبوت کا دروازہ بند ہے اسی لئیے علی میرے بعد نبی نہیں ہے میرے بعد نبوت کا سلسلہ ختم کرکے علی سے ولایت کا دروازہ کھول دیا گیا صبح قیامت تک کے لئے اور ایک حدیث شریف میں ارشاد فرمایا کہ اللہ نے مجھے اور علی کو ایک ہی نور سے پیدا کیا،حضرت انس ابن مالک سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ پیارے نبی صل اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک پرندے کا گوشت کھانے کے لئیے لایا گیا تو پیارے نبی صل اللہ علیہ وسلم نے اللہ سے یہ دعا کی کہ اے اللہ تو میرے ساتھ یہ گوشت کھانے کے لئیے ایسے شخص کو میرے پاس بھیج جو دنیا اور آسمانوں کی تمام مخلوق میں سب سے زیادہ تجھکو محبوب ہے بس یہ دعا کرنا ہی تھا کہ مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالب تشریف لائے اور پیارے نبی صل اللہ علیہ وسلم حضرت سیدنا علی مرتضٰی کے ساتھ وہ گوشت تناول کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار مجاہد اہلسنت مولانا ڈاکٹر حافظ مظفر حسین خان قادری بندہ نوازی صاحب کنوینر مرکزی میلاد جلوس کمیٹی نے درگاہ شریف احاطہ صوفی منزل مصری گنج حیدرآباد میں منعقدہ سالانہ جشن مولود کعبہ ولادت مولی علی کرم اللہ وجہ و جشن حضرت سیدنا خواجہ غریب نواز رح و مجلس فاتحہ سلطان الواعظین حضرت صوفی شاہ محمد عبدالقادر قادری چشتی راز رح واعظ دکن سرکار عالی جامع مسجد چوک اور 12 ویں سالانہ فاتحہ حضرت مولانا صوفی شاہ محمد عبدالرزاق قادری چشتی رح کے موقع پر منعقدہ جلسہ سے اپنےخصوصی خطاب میں کیا مولانا حافظ ڈاکٹر مظفر حسین خان قادری نے مزید کہا کہ پیارے نبی صل اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اپنی اولاد کو تین باتوں کی تربیت دو پہلا اپنے نبی کی محبت، دوسرا اہل بیت کی محبت، تیسرا قرآن کی تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دو پہلے نبی اور آل نبی کی محبت سکھانے کی تلقین کی گئی ہے جب تک نبی اور آل نبی کی محبت دل میں پیدا نہیں ہوگی اس وقت تک قرآن فہمی نہ ممکن ہے مولانا ڈاکٹر حافظ مظفر حسین نے اپنے سلسلہ خطاب میں مزید کہا کہ حضرت خواجہ غریب نواز رح نے اس ملک میں امن و شانتی کو پیام محبت کی تعلیم دی اور بندگان خدا کو اللہ سے جوڑنے کا کام کیا،اولاد حضرت سیدنا خواجہ غریب نواز رح حضرت مولانا سید خواجہ غیاث الدین چشتی اجمیری سجادہ نشین سابق دیوان درگاہ اجمیر شریف نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی مولانا الحاج سید احمد پاشاہ قادری زرین کلاہ معتمد عمومی مجلس و سابق رکن اسمبلی یاقوت پورہ نے صدارت کی داعی جلسہ مولانا الحاج قاضی صوفی شاہ محمد عبدالقادر قادری چشتی ثانی قادر پاشاہ سجادہ نشین و نبیرہ حضرت سلطان الواعظین رح نے اپنے خطاب میں کہا کہ اہل بیت کی محبت کے بغیر ایمان کی تکمیل نہیں تکمیل ایمان کیلئے اہل بیت کی محبت لازم ہے مولائے کائنات امام المشارق والمغارب اسداللہ الغالب حضرت سیدنا مولی علی کرم اللہ وجہ کو اللہ نے یہ اعزاز عطا کیا کہ یہ شرف ابتداء دنیا سے اور انتہائے دنیا تک کسی کو حاصل نہیں ہوگا یعنی جب آپکی ولادت کا وقت قریب تھا آپکی والدہ ماجدہ کعبے کا طواف کر رہی تھی ایسے میں آپکو درد زھ ہوتا ایسے نازک وقت غیب سے آواز آتی ہے کہ اے ابو طالب کی زوجہ کعبہ کے اندر داخل ہوجا اچانک کعبے کی دیوار شق ہوجاتی ہے اور آپ جیسا ہی کعبے کے اندر داخل ہوتی ہے مولائے کائنات علی المرتضٰی کی ولادت ہوجاتی ہے اسی وجہ سے آپکو مولود کعبہ کہا جاتا ہے آج ضرورت اس بات کی ہے کہ نوجوان نسل کو اہل بیت اطہار کی محبت اور انکی سیرت سے اور قربانیوں سے واقف کروائیں،حضرت مولانا سید حامد علی صابری،جناب محمد ارشد خان اکرم المعروف شاہ محمد ارشد اسراری قادری چشتی چیرمین انڈین مسلم اسو سی ایشن آسٹریلیا جناب محمد ابو بکر صدیق، مولانا مرتضٰی علوی، جناب میر نقی علی رضوی،جناب محمد ذیشان، جناب نواب مجیب قادری چشتی،مولوی سید اظہر حسین علوی شطاری صوفی قادری وغیرہ بھی بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کی مولانا حافظ قاضی عظمت اللہ شاہ جعفری صوفی اعظمی نے قرآت اور جناب محمد شفیع قادری، جناب قاری فرحت اللہ شریف، جناب محمد شفیع شریف، ممتاز شعراء جناب محمد عبدالرشید ارشد،جناب سید مصطفٰی علی سید نے نعت و مناقب سنائی اس موقع پر مولانا حافظ مظفر حسین خان قادری بندہ نوازی کی جانب سے اس محفل میں شریک تمام شراکاء میں سے پانچ شرکاء کو قرعہ اندازی کے ذریعے اجمیر شریف اور دہلی کی بارگاہوں کی زیارت کے لئے قیام و طعام کی سہولت کے ساتھ سفر کی قرعہ اندازی کی گئی جن میں پانچ شرکاء کا نام قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب کیا گیا ان میں جناب محمد حسین طالب صوفی، قاری فرحت اللہ شریف، جناب سید امجد قادری، مولوی حافظ سید قادر حسین علوی شطاری صوفی، جناب محمد سلطان( سنگاریڈی ) قابل ذکر ہیں قاضی صوفی شاہ محمد عبدالرحمن قادری چشتی تبریز پاشاہ و قاضی صوفی شاہ محمد عبدالرافع صوفی پاشاہ نے خیر مقدم کیا جناب محمد خالد نے شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *