ذہنی طورپر متاثرہ خاتون کا گینگ ریپ۔ ریاست تلنگانہ کے ضلع میدک میں شرمناک واقعہ

حیدرآباد: ذہنی طور پر متاثرہ خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی۔ یہ شرمناک واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع میدک میں پیش آیا۔ فوری طور پر تفتیش شروع کر دی گئی اور ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ چیگنٹہ کے سب انسپکٹر چیتنیا ریڈی نے اتوار کو میدک ضلع کے

 

ماسائی پیٹ منڈل کے رامانتا پور میں پیش آنے والے واقعہ کی تفصیلات کا انکشاف کیا۔ انھوں نے بتایا کہ اس مہینے کی 8 تاریخ کی صبح 30 سالہ خاتون جو ذہنی طوپر متاثر ہے رامنتا پور موضع کے قریب نیشنل ہائی وے 44 کے کنارے کھڑی تھی۔ اس اثناء میں توپران کے سید افروز، چیگنٹہ کا بسوراج، اور بہار کا ایم ڈی سہیل ایک ویان میں مرغیوں کا لوڈ لے جارہے تھے۔اس کی تنہائی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تینوں نے نوجوان خاتون کو زبردستی سنسان علاقہ میں لے گئے اور اس کے ساتھ اجتماعی طورپر جنسی زیادتی کی

 

اور پھر فرار ہوگئے۔ اس مہینے کی 10 تاریخ کو رامانتا پور کے ایک شخص نے اپنی بھینس کے لاپتہ ہونے کے بعد چیگنہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔ عصمت دری کے واقعہ کا اس وقت پتہ چلا جب پولیس بھینس کی تلاشی کے دوران رامانتا پور اسٹیج کے قریب ایک ہوٹل کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کر رہی تھی۔

 

ایس آئی نے بتایا کہ تینوں ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا اور متاثرہ کو میدک بھروسہ سنٹر بھجوا دیا گیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *