حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں ایک ساتھ 5دکانات میں چوری کی واردات پیش آئی۔
نئے بس اسٹینڈ کے حدود میں ایک ساتھ ان دکانات میں نقد رقم کی چوری کی گئی۔
چوروں نے وہاں ایک شخص پر حملہ بھی کیااورمسروقہ رقم کے ساتھ فرارہوگئے۔
مقامی افراد نے شکایت کرتے ہوئے کہاکہ علاقہ میں لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کے کام نہ کرنے پر جرائم کی وارداتوں میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔
اس سلسلہ میں کی گئی شکایت کے بعد پولیس وہاں پہنچی جس نے واردات کے مقام کا معائنہ کیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔