کیگ رپورٹ کو لے کر ہو رہے ہنگامہ کے درمیان دہلی ہائی کورٹ نے عآپ حکومت کو پھٹکار لگائی ہے۔ عدالت نے سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رپورٹ پر حکومت کے رویہ سے ان کی ایمانداری پر شک ہوتا ہے۔
جسٹس سچن دتہ کی بنچ نے سی اے جی رپورٹ پر غور کرنے میں تاخیر کے لیے دہلی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے کہا “جس طرح سے آپ نے اپنے قدم پیچھے کھینچے ہیں، اس سے آپ کی ایمانداری پر شبہ پیدا ہوتا ہے۔” عدالت نے آگے زور دیتے ہوئے کہا “آپ کو رپورٹ کو فوراً اسپیکر کو بھیجنا چاہیے تھا اور ایوان میں چرچا شروع کرنی چاہیے تھی۔”