مصر اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، شام کی صورت حال پر تبادلہ خیال

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعطی نے ریاض میں ملاقات کی۔

یہ اجلاس بعض عرب اور مغربی ممالک کے وزرائے خارجہ کی موجودگی میں شام کے حالات کا جائزہ لینے کے لئے ریاض میں منعقد ہوا۔

سعودی عرب اور مصر کے وزرائے خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون اور تازہ ترین صورت حال سے متعلق مشترکہ اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ریاض اجلاس میں شام کے امور پر عرب اور خطے کے بعض ممالک سمیت مغربی ملکوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *