نئی دہلی: ڈونالڈ ٹرمپ کی بحیثیت 47 ویں صدر امریکہ حلف برداری میں 20جنوری کو وزیر خارجہ ایس جئے شنکر ہندوستان کی نمائندگی کریں گے۔ وزارتِ خارجہ نے اتوار کے دن کہا کہ جئے شنکر ٹرمپ حکومت کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
وزارتِ خارجہ نے کہا کہ ٹرمپ اناگرل کمیٹی کی دعوت پر وزیر خارجہ ایس جئے شنکر امریکہ جارہے ہیں۔ ٹرمپ دوسری مرتبہ امریکی صدر منتخب ہوئے ہیں۔ وہ جنوری 2017ء تا جنوری 2021ء امریکہ کے45 ویں صدر رہ چکے ہیں۔