حیدرآباد: چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے جمعہ کے روز کہا کہ حکومت تلنگانہ، آوٹر رنگ روڈ اور مجوزہ ریجنل (علاقائی) رنگ روڈ کے درمیان بڑے پیمانے پر مینو فیکچرنگ کو بڑھاوا دینے اور شہر حیدرآباد کو مینو فیکچرنگ میں دنیا کیلئے ”چائنا پلس متبادل“ کے طور پر ابھارنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔
یہاں نیشنل کونسل میٹنگ سی آئی آئی سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہاکہ حکومت نے یہاں فیوچر سٹی تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ مجوزہ نیا فیوچر سٹی، دنیا کے سرفہرست شہروں جیسے نیو یارک، لندن، سیول اور دبئی سے مسابقت کرے گا۔ ہم، ہندوستان میں ایک عظیم تر شہر تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔
یہاں صرف سرویس سیکٹر (خدمات شعبہ) رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیو چرسٹی آلودگی سے پاک، فری نیٹ زیرو سٹی ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت حیدرآباد میں 3200 آر ٹی سی بسوں کو ای وی وہیکل سے تبدیل کررہی ہے۔الیکٹرک گاڑیوں پر رجسٹریشن اور روڈ ٹیکس کو برخاست کردیا گیا ہے۔ چیف منسٹر نے مزید کہا کہ شہر حیدرآباد میں موسیٰ ندی کی بحالی پروجیکٹ پر کام شروع ہوچکا ہے۔
شہر میں 55کیلو میٹر تک بہنے والی یہ موسیٰ ندی کو بہت جلدصاف ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی عوامی حکومت، 360 کیلو میٹر کی راہداری میں ریجنل رنگ روڈ(آر آر آر) تعمیر کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے اور آر آر آر کے اطراف ریجنل رنگ ریل پروجیکٹ شروع کرنے کیلئے کوشاں ہے۔
موجودہ آوٹر رنگ روڈ (او آر آر) اور آر آر آر کو ملانے والی روڈس بھی تعمیر کی جائیں گی۔ چین سے باہر مینو فیکچرنگ اور سپلائی چین کو متنوع بنانے کیلئے ”چائنا پلس ون اسٹراٹیجی (حکمت عملی) کا حوالہ دیتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ حکومت کا مقصد، حیدرآباد کو چین کے متبادل کے طور پر ابھارنا ہے۔
ریونت ریڈی نے کہا کہ او آر آر اور آر آر آر کے درمیان مینو فیکچرنگ کا مرکز رہے گا۔ جہاں مینو فیکچرنگ اور فارما، لائف سائنس، ایرواسپیس، دفاع، ای وی اور سولار کے اکائیاں رہیں گی۔ ہم مہارتوں پر اولین توجہ مرکوز کرتے ہوئے جابس کی تخلیق کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ میری حکمت عملی یہ ہے کہ شہر حیدرآباد کو دنیا کیلئے چائنا پلس الڑ نیٹیو (متبادل) بنانا ہے۔ چیف منسٹر نے مزید کہا کہ چونکہ، تلنگانہ خشکی سے گھری ریاست ہے اس لئے حکومت، پڑوسی ریاست اے پی سے قریبی مچھلی پٹنم بندرگاہ تک ہائی وے اور ریل رابطہ کو فروغ دتے ہوئے ڈرائی پورٹ بنانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت، نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا بھر کے انیر ڈوئنگ بزنس کیلئے ایک بہترین اپکو سسٹم کی تخلیق کررہی ہے۔