سخت پولیس بندوبست کے درمیان منی کونڈا میں حائیڈرا کی انہدامی کارروائی (ویڈیو وائرل)

حیدرآباد: جی ایچ ایم سی حدود میں حائیڈرا کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف انہدامی کارروائیاں جاری ہیں۔ تازہ طور پر منی کونڈا کے نکنام پور میں غیر قانونی تعمیرات کو حائیڈرا حکام نے مسمار کردیا۔

رپورٹس کے مطابق تالاب کی اراضی پر ناجائز قبضہ کرکے بڑے پیمانے پر تعمیرات کی جارہی تھیں، جس کی شکایت مقامی افراد نے حائیڈرا کمشنر رنگناتھ سے کی تھی۔

رنگناتھ کے احکامات پر حائیڈرا ٹیم نے جمعہ کی صبح سے سخت پولیس بندوبست کے درمیان انہدامی کارروائی شروع کی۔ حائیڈرا کمشنر نے واضح کیا کہ تالابوں اور ذخائر آب پر قبضہ کرنے والے کسی کو بھی بخشا نہیں جائے گا۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *