1.25 کروڑ کے زیورات اور 22 لاکھ کی نقدی برآمد، تین نوجوان گرفتار

جے پور: راجستھان کے ڈونگر پور ضلع کے بیچھیواڑہ تھانہ علاقے میں پولیس نے تین نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے پاس سے تقریباً 1.25 کروڑ روپے کے سونے کے زیورات اور 22 لاکھ روپے کی نقدی برآمد کی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ایک مخبر کی اطلاع کی بنیاد پر بیچھیواڑہ پولیس اسٹیشن کے انچارج کیلاش سونی کی قیادت میں پولیس ٹیم نے کل رات ادے پور-احمد آباد قومی شاہراہ پر رتن پور سرحد پر ناکہ بندی کے دوران ایک پرائیویٹ بس کو روکا۔

اس پر بس میں سفر کر رہے تین نوجوان تیزی سے بس سے اپنے بیگ لے کر اترے اور احمد آباد کی طرف روانہ ہوگئے۔

پولیس نے تعاقب کر کے تینوں نوجوانوں کو پکڑ لیا اور جب ان کے بیگ کی تلاشی لی تو ان کے پاس 1 کلو 478 گرام سونے کے زیورات اور 22.49 لاکھ روپے کی نقد رقم الگ الگ پیکٹوں میں ملی۔

پولیس نے اس معاملے میں سروہی کے رہائشی چندولال، تیجارام اور اشوک کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ یہ لوگ یہ نقدی اور سونا ادے پور سے احمد آباد لے جا رہے تھے۔

پولیس نوجوانوں سے نقدی اور زیورات کے حوالے سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *