سنکرانتی تعطیلات، جانئے کس تاریخ کو ہوگا دوبارہ اسکولوں کا آغا

حیدرآباد: تلنگانہ میں سنکرانتی کے تہوار کی تیاریاں زور و شور سے شروع ہوگئی ہیں۔ آج سرکاری اور نجی اسکولوں میں سنکرانتی کے جشن کو بڑے دھوم دھام سے منایا گیا، کیونکہ کل سے اسکولوں کو سنکرانتی کی تعطیلات دی جارہی ہیں۔

طلباء روایتی ملبوسات میں سج دھج کر اسکول پہنچے اور تہوار کی خوشیاں منائیں۔ ریاست کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کو 11 جنوری سے 17 جنوری تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ 18 جنوری کو دوبارہ اسکول کھلیں گے۔

اسی طرح جونیئر کالجز کیلئے 11 جنوری سے 16 جنوری تک تعطیلات دی گئی ہیں، اور یہ 17 جنوری سے دوبارہ کھلیں گے۔

انٹرمیڈیٹ بورڈ نے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ تعطیلات کے دوران کسی بھی صورت میں کلاسز کا انعقاد نہ کیا جائے۔ نجی کالجز کے انتظامیہ کو تنبیہ کی گئی ہے کہ اگر وہ انٹر بورڈ کے اصولوں کی خلاف ورزی کریں گے تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *