چین میں شدید گرمی، دوسرا سب سے بڑا اورینج الرٹ جاری

[]

بیجنگ: چین میں شدید گرمی کے پیش نظر جمعرات کو زیادہ درجہ حرارت کے لیے دوسرا سب سے بڑا اورنج الرٹ جاری کیا گیا۔ ملک کی نیشنل آبزرویٹری نے یہ الرٹ جاری کیا۔

آج دن میں، شمالی چین کے کچھ حصوں، پیلی ندی اورہوائی ندی کے کچھ حصوں، یانگسی ندی کے جنوبی علاقوں، جنوبی چین، سنکیانگ، اندرونی منگولیا، ننگزیا اور شانسی میں درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

بیجنگ، ہیبی اور ہینان کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کر سکتا ہے۔ موسمی مرکز نے کہا کہ ہیبی، بیجنگ، تیانجن، شیڈونگ اور ہینان میں 9 سے 10 جولائی تک لو کا امکان ہے۔

چین میں زیادہ درجہ حرارت کے لیے رنگ پر مبنی تین سطحی وارننگ سسٹم ہے، جس میں سرخ رنگ سب سے شدید وارننگ ہے جس کے بعد نارنجی اور پیلا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *