دہلی: نیشنل ووٹرس ڈے پر آن لائن کوئز کرانے کا اعلان، 33 نقد انعامات دینے کا فیصلہ

پندرہویں نیشنل ووٹرس ڈے کے موقع پر ’دہلی انتخاب کوئز-2025‘ منعقد کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے، اس میں فرسٹ پرائز 10 ہزار روپے، سیکنڈ پرائز 7 ہزار روپے اور تھرڈ پرائز 5 ہزار روپے پر مشتمل ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی چیف الیکٹورل افسر آر. ایلس واز، ویڈیو گریب</p></div><div class="paragraphs"><p>دہلی چیف الیکٹورل افسر آر. ایلس واز، ویڈیو گریب</p></div>

دہلی چیف الیکٹورل افسر آر. ایلس واز، ویڈیو گریب

user

نئی دہلی: آئندہ 25 جنوری کو پورے ملک میں ’نیشنل ووٹرس ڈے‘ منایا جائے گا۔ اس کے پیش نظر دہلی کی چیف الیکٹورل افسر (سی ای او) آر. ایلس واز نے ووٹرس میں بیداری بڑھانے کے مقصد سے سویپ (سسٹمیٹک ووٹرس ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹیسپیشن) کی اعانت سے ایک آن لائن کوئز مقابلہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں انھوں نے ایک ویڈیو پیغام جاری کر تفصیلات بھی پیش کی ہیں۔

دی گئی جانکاری کے مطابق کوئز کے لیے رجسٹریشن 6 جنوری 2025 سے شروع ہو چکا ہے اور یہ عمل 19 جنوری 2025 تک جاری رہے گا۔ کوئز مقابلہ 21 جنوری سے 23 جنوری تک آن لائن منعقد ہوگا۔ دہلی کے سبھی رجسٹرڈ ووٹرس اور درجہ 9 سے اوپر کے طلبا و طالبات اس کوئز میں حصہ لے سکتے ہیں۔ دہلی کے 11 ضلعوں میں 3 بہترین کارکردگی پیش کرنے والے شرکاء کو نقد انعام سے نوازنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یعنی مجموعی طور پر 33 اشخاص میں نقد انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

اس کوئز میں فاتحین کے لیے انعامات کے 3 زمرے قائم کیے گئے ہیں۔ فرسٹ پرائز، سیکنڈ پرائز اور تھرڈ پرائز۔ فرسٹ پرائز کی شکل میں 10 ہزار روپے، سیکنڈ فرائز کی شکل میں 7 ہزار روپے اور تھرڈ پرائز کی شکل میں 5 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ چونکہ ضلع سطح پر یہ نقد انعامات دیے جائیں گے، اس لیے اول، دوم اور سوم تینوں زمرہ میں 11-11 نقد انعامات پیش کیے جائیں گے۔ ساتھ ہی سبھی شرکا کو کوئز میں شامل ہونے کا سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا۔ فاتحین کو 25 جنوری 2025 کو نیشنل ووٹرس ڈے کی تقریب میں اعزاز بخشا جائے گا۔ اس کوئز مقابلہ سے متعلق تفصیلی جانکاری چیف الیکٹورل افسر، دہلی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *