زمین کے اعتبار سے امریکی تاریخ کی سب سے بڑی خرید لوئیزیانا کی ہے۔ امریکہ نے فرانس سے 827،000 مربع میل زمین خریدی تھی۔ اسے 15 ملین ڈالر میں خریدا تھا جو آج کی قیمت میں تقریباً 342 ملین ڈالر ہوگی۔
امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بیٹے جونیئر ٹرمپ منگل (7 جنوری) کو گرین لیںڈ پہنچے تھے۔ جونیئر ٹرمپ کے اس دورے کو ڈونالڈ ٹرمپ کے اُس دعوے سے جوڑ کر دیکھا جا رہا ہے جس میں انہوں نے گرین لینڈ کو امریکہ میں ملانے کی بات کہی تھی۔ اس جزیرہ پر ابھی ڈنمارک کا قبضہ ہے۔ ڈنمارک اور گرین لینڈ کے علاقائی لیڈران نے ڈونالڈ ٹرمپ کے ارداے کی مخالفت کی ہے۔ واضح ہو کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب امریکہ اپنے گرد و نواح کے علاقوں کو اپنے ساتھ ملانے کی کوشش کر رہا ہے۔ گزشتہ 222 سالہ تاریخ کو اٹھا کر دیکھ لیں تو اندازہ لگ جائے گا کہ امریکہ درجنوں علاقوں کو چھوٹے بڑے ممالک سے خرید کر اپنے ساتھ ملا چکا ہے۔ آئیے ذیل میں امریکہ کے خریدے ہوئے کچھ اہم علاقوں پر ایک نظر ڈالیں۔
سب سے پہلے امریکہ نے 1803 میں لوسیانہ کو فرانس سے خریدا تھا۔ اس کے بعد امریکہ نے وقفے وقفے سے الگ الگ علاقوں کو خود سے ملایا اور اپنی سیاسی و معاشی ضروریات کو پورا کیا۔ 1975 میں ماریانا جزائر کو اپنا حصہ بنانے کے بعد کسی علاقے کا کنٹرول امریکہ نے نہیں لیا ہے۔ امریکہ نے آخری بار 1975 میں گوام کے پاس شمالی ماریانا جزیرہ کو اپنا علاقہ بنایا تھا۔ واضح ہو کہ 1944 میں امریکہ نے اس جزیرہ پر قبضہ کیا تھا اور 1975 تک بحرالکاہل جزائر کے ٹرسٹ علاقہ شمالی ماریانا کے حصہ کی شکل میں اس پر حکومت کی۔
1917 میں امریکہ نے ورجن جزائر کے لیے ڈنمارک کو 25 ملین ڈالر کا سونا دیا تھا اور 1927 میں ورجن جزائر کے لوگوں کو امریکی شہریت دی تھی۔ موجودہ وقت میں اس کی قیمت 674 ملین ڈالر ہے۔ یہ جزیرہ کیریبین کو کنڑول کرنے کے لیے ایک حکمت عملی کے طور پر مانا جاتا ہے کیونکہ یہ جزیرہ پناما نہر اور امریکی مشرقی ساحل کے بہت قریب ہے۔ 1899 کے برلن معاہدے کے تحت مقامی سربراہوں نے ساموا کو 25 سالوں کے لیے امریکہ کو سونپ دیا تھا جس کی شروعات 1900 میں ہوئی تھی۔ اس کے بعد 1904 میں منوآ جزیرہ بھی امریکہ کو سونپ دیا گیا اور 1925 میں کانگریس کے ایک ایکٹ کے تحت جزیرہ سوئینز بھی اس علاقہ میں شامل ہو گیا۔
19ویں صدی میں امریکہ نے تو کئی علاقوں کو اپنے ساتھ ملایا لیکن اس صدی کی سب سے بڑی خریداری الاسکا کو مانا جاتا ہے جسے امریکہ نے روس سے 1867 میں 7.2 بلین ڈالر میں خریدا تھا جو رقبے کے اعتبار سے ایک ایکڑ فی 2 سینٹ سے بھی کم ہوا۔ اس کے علاوہ اسپین نے 1898 میں پیرس معاہدہ کے ذریعہ پورٹو ریکو جزیرہ کو امریکہ کے حوالے کر دیا جس کے بعد ہسپانوی امریکی جنگ ختم ہو گیا تھا۔ 1898 میں ہی ہسپانوی امریکی جنگ کے اختتام کے بعد امریکہ نے اسپین سے گوام کو بھی حاصل کر لیا تھا۔ امریکہ نے 1898 میں ہوائی پر قبضہ کیا۔ 1900 میں اسے ایک علاقہ بنایا گیا اور 1959 میں یہ ایک مکمل صوبہ بن گیا۔ ہوائی کو بحرالکاہل کے بحری اڈے کے لیے ایک اسٹریٹجک مقام کے طور پر دیکھا جاتا ہے جو ایشیائی تجارت کا داخلی دروازہ ہے۔
زمین کے اعتبار سے امریکی تاریخ کی سب سے بڑی خرید لوئیزیانا کی ہے۔ امریکہ نے فرانس سے 827،000 مربع میل زمین خریدی تھی جس میں اوکلاہوما، آرکنساس، کنساس، نیبراسکا، میزوری، آئیووا سمیت ایک درجن سے زیادہ موجودہ امریکی ریاستیں شامل ہیں۔ اس کو امریکہ نے 15 ملین ڈالر میں خریدا تھا جو آج کی قیمت میں تقریباً 342 ملین ڈالر ہوگا۔ ان سب کے علاوہ امریکہ کے الگ الگ صدور نے کیلیفورنیا، نیوادا، یوٹا، ایریزونا، کولوراڈو، نیو میکسیکو، وومنگ، ٹیکساس اور فلوریڈا کے کچھ حصوں کو وقت وقت پر امریکہ سے ملایا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔