فارمولہ ای ریس معاملہ،تارک راما راو کی درخواست تلنگانہ ہائی کورٹ میں خارج

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے آج فارمولا ای ریس کیس کے سلسلہ میں درج مقدمہ کوکالعدم قراردینے کی خواہش کرتے ہوئے تلنگانہ کے سابق وزیر وبی آر ایس کے کارگذارصدر کے تارک راما راؤ کی جانب سے دائر کردہ درخواست کو خارج کر دیا۔

کے ٹی راما راو نے اپنی اس درخواست میں ان کے خلاف اینٹی کرپشن بیورو کی جانب سے درج مقدمہ کو کالعدم کرنے کی ہدایت دینے کی خواہش کی تھی۔

چند دن پہلے اس معاملہ میں دلائل کی سماعت کے بعد ہائی کورٹ نے ہدایت دی تھی کہ فیصلہ آنے تک سابق وزیر کو گرفتار نہ کیا جائے۔

دریں اثنا، ہائی کورٹ کے آج کے فیصلہ کے پیش نظر کے ٹی آر نے ای ڈی سے فارمولا ای ریس کی پوچھ گچھ میں حاضرہونے کیلئے دوسری تاریخ دینے کی خواہش کی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *