حزب اللہ نے سید حسن نصراللہ کی تشییع جنازہ کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کے تعلقات عامہ کے سینئر عہدیدار وفیق صفا نے شہید مقاومت سید حسن نصر اللہ کے جسد خاکی کی تشییع کے وقت اور جائے تدفین کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ، ساٹھ دنوں کی جنگ بندی کی مدت ختم ہونے پر شہید سید حسن نصر اللہ کے جسد خاکی کو جنوبی بیروت میں سپرد خاک کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہید مقاومت، مزاحمتی قوم اور مجاہدوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

وفیق صبا نے زور دے کر کہا کہ حزب اللہ  پہلے سے زیادہ مضبوط ہوچکی ہے جس کی طاقت کا دشمن نے بھی مشاہدہ کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *