شمالی ہند سمیت ملک کے زیادہ تر حصے اس وقت شدید ٹھنڈ کی زد میں ہیں۔ پہاڑوں پر جاری برفباری اور میدانی علاقوں میں ہوئی بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں کافی گراوٹ آئی ہے۔ اس درمیان سرد اور گھنے کہرے نے لوگوں کی پریشانی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ دہلی-این سی آر سمیت اتر پردیش، ہریانہ، پنجاب، راجستھان، بہار، مدھیہ پردیش وغیرہ ریاستوں میں ہفتہ کو دن بھر دھند چھائی رہی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوری کے پہلے ہفتہ سے شمال میں برفباری کا جو سلسلہ شروع ہوا ہے وہ آگے بھی جاری رہ سکتا ہے۔ اس سال کا تیسرا ‘ویسٹرن ڈسٹربینس’ بھی 10 جنوری تک آنے والا ہے جس کا اثر 14 جنوری تک رہ سکتا ہے۔