وزیر اعلیٰ آتشی آج وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ افتتاح کرنے والے پروجیکٹوں کو تحفہ کے طور پر کہہ رہی ہیں، انہوں نے تسلیم کیا کہ اصل تحفہ ترقیاتی منصوبے ہیں نہ کہ پاپولر اعلانات۔
دہلی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر ویرندر سچدیوا نے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کو نشانہ بناتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اے اے پی لیڈر خوابوں کی سودے بازی چھوڑ کر عوام کو ترقی سے جوڑنے کا کام کریں گے۔
ویریندر سچدیوا نے ہفتہ کو وزیر اعلیٰ آتشی کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا، “آج ہمیں یہ سن کر خوشی ہوئی کہ وزیر اعلیٰ آتشی آج 5 جنوری کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ افتتاح کرنے والے پروجیکٹوں کو تحفہ کے طور پر کہہ رہی ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ آج وزیر اعلیٰ نے تسلیم کیا کہ اصل تحفہ ترقیاتی منصوبے ہیں نہ کہ پاپولر اعلانات۔
انہوں نے کہا کہ ریجنل ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم (آر آر ٹی ایس) پروجیکٹ کے لیے جسے وزیر اعلیٰ آتشی آج تحفہ قرار دے رہی ہیں، ان کی حکومت نے عدالت کے انتباہ کے بعد مالی تعاون کا اپنا چھوٹا حصہ ادا کر دیا تھا۔
اسی طرح جنک پوری ویسٹ سے کرشنا پارک کے پروجیکٹ کی منظوری جس کے لیے وزیر اعلیٰ آج میٹرو کے افتتاح کا کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہی ہیں، سابق وزیر اعلیٰ اروند کجریوال حکومت نے دو سال تک التوا میں رکھا۔ فی الحال دہلی حکومت کا رتلہ کنڈلی میٹرو پروجیکٹ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اب سے عام آدمی پارٹی کے لیڈر خوابوں کی تجارت چھوڑ کر عوام کو ترقی سے جوڑنے کا کام کریں گے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔