گورنرتلنگانہ نے ایس پی آئی سی ایم اے سی اے وائی کی تلنگانہ ایڈوائزری بورڈ میٹنگ کی صدارت کی

تلنگانہ کے گورنر جشنو دیو ورما نے حیدرآباد کے راج بھون میں منعقدہ ”سوسائٹی فار دی پروموشن آف انڈین کلاسیکل میوزک اینڈ کلچر امنگسٹ یوتھ” (ایس پی آئی سی ایم اے سی اے وائی) کی تلنگانہ ایڈوائزری بورڈ میٹنگ کی صدارت کی۔

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر نے اس تنظیم کو ہندوستانی ثقافت کے بارے میں نوجوانوں میں شعور پیدا کرنے سرگرمیوں میں توسیع کے سلسلہ میں مکمل تعاون اور ضروری مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔گورنر نے ثقافت اور ورثہ کے کردار پر زور دیا جو ملک کے 2047 تک کے اہداف کو حاصل کرنے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔

 

انہوں نے کہاکہ یہ تنظیم ایک تحریک ہے جو ہندوستانیکلاسیکل فنون اور ثقافت کو فروغ دینے کے لیے اہم ہے، اس کا ایک اہم مرکز قدیم ہندوستانیطرزِ تعلیم ہے۔ اس تنظیم ویژن یہ ہے کہ 2030 تک ہر بچے کو ہندوستانیثقافت کا علم دیا جائے۔یہ میٹنگ اس تناظر میں اہمیت رکھتی ہے کہ آئی آئی ٹی حیدرآباد اس سال مئی اور جون کے دوران اس تنظیمکے دسویں بین الاقوامی کنونشن کی میزبانی کرنے جا رہا ہے۔

 

اس تنظیم کے سکریٹری سبھیا ساچی نے بتایا کہ اسپک میکے کے زیرِ اہتمام پچھلے پانچ سالوں میں دس ہزار سے زیادہ پروگرام منعقد کیے گئے ہیں۔آئی آئی ٹی حیدرآباد کے ڈائرکٹر بی ایس مورتی، آئی ٹی پرنسپال سکریٹری جیش رنجن، آئی ایس بی ڈین مدن پلوتلا، کے علاوہ ثقافتی تعلیمی اداروں کے طلبہ اور پروفیسرس بھی اس اجلاس میں شریک تھے۔

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *