صدر بائیڈن نے 19 وصول کنندگان کو صدارتی تمغہ برائے آزادی سے نوازا۔اعزاز حاصل کرنے والوں میں ہلیری کلنٹن اور جارج سوروس کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
ہفتہ کی سہ پہر وائٹ ہاؤس میں، صدر جو بائیڈن نے سیاست، کھیل، تفریح، شہری حقوق، ایل جی بی تی کیوکی وکالت اور سائنس کے 19 مشہور ترین ناموں کو صدارتی تمغہ برائے آزادی عطا کیا۔صدر جو بائیڈن 4 جنوری کو وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کے دوران سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کو صدارتی تمغہ برائے آزادی پیش کیا ۔ تقریب میں کلنٹن کے ساتھ ان کے شوہر سابق صدر بل کلنٹن، بیٹی چیلسی کلنٹن اوران کے بچے بھی موجود تھے۔ ڈیموکریٹک جارج سوروس اور اداکار ہدایت کار ڈینزیل واشنگٹن کو بھی وائٹ ہاؤس میں ملک کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز سے نوازا گیا۔
صدر جو بائیڈن نے کہا ’’آخری بار صدر کی حیثیت سے مجھے یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ میں میڈل آف فریڈم پیش کر رہا ہوں ۔ یہ اعزازہمارے ملک کا سب سے بڑا شہری اعزاز ہے۔‘‘ بائیڈن نے اس موقع پر سب کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہےچار تمغے بعد از مرگ دیئے گئے۔ وائٹ ہاؤس نے کہا کہ میڈل آف فریڈم حاصل کرنے والوں نے “امریکہ کی خوشحالی، اقدار یا سلامتی، عالمی امن، یا دیگر اہم سماجی، عوامی یا نجی کوششوں میں مثالی کردار ادا کیا ہے۔”
ایوارڈ حاصل کرنے والے بڑے مخیر حضرات میں ہسپانوی امریکی شیف ہوزے اینڈریس شامل ہیں، جن کی ورلڈ سینٹرل کچن چیریٹی دنیا کی سب سے مشہور فوڈ ریلیف تنظیموں میں سے ایک بن گئی ہے، اور بونو، جو راک بینڈ U2 کے فرنٹ مین اور سماجی انصاف کے کارکن ہیں۔
سوروس کے بیٹے ایلکس سوروس نے اپنے والد کی جانب سے تمغہ قبول کیا۔ ایک ای میل بیان میں، سوروس نے کہا: “ایک تارکین وطن کی حیثیت سے جس نے امریکہ میں آزادی اور خوشحالی پائی، میں اس اعزاز سے بہت متاثر ہوں۔”
کھیلوں اور تفریحی ستاروں کی پہچان میں پیشہ ور فٹ بال کھلاڑی لیونل میسی شامل ہیں، جنہوں نے تقریب میں شرکت نہیں کی۔ ریٹائرڈ لاس اینجلس لیکرز باسکٹ بال لیجنڈ اور بزنس مین ایرون “میجک” جانسن؛ اداکار مائیکل جے فاکس، جو پارکنسنز کی بیماری کی تحقیق اور ترقی کے لیے ایک واضح وکیل ہیں۔
دیگر ایوارڈز میں تحفظ پسند جین گڈال شامل ہیں۔ دیرینہ ووگ میگزین کی ایڈیٹر ان چیف اینا ونٹور، امریکی فیشن ڈیزائنر رالف لارین، امریکن فلم انسٹی ٹیوٹ کے بانی جارج سٹیونز جونیئر، کاروباری اور ایل ی بی ٹی کیو کارکن ٹم گل بھی شامل ہیں۔
پچھلے سال، بائیڈن نے 19 لوگوں کو صدارتی تمغہ برائے آزادی عطا کیا تھا، جن میں آنجہانی میڈگر ایورز، ہاؤس اسپیکر نینسی پیلوسی، جنوبی کیرولینا کے نمائندہ جیمز کلائی برن اور اداکار مشیل یہو شامل ہیں۔کانگریشنل ریسرچ سروس کے مطابق، صدارتی تمغہ آزادی 1963 سے 2024 کے درمیان 654 مرتبہ دیا گیا۔ ماضی کے قابل ذکر میڈل آف فریڈم حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر مارٹن لوتھر کنگ جونیئر، مایا اینجلو اور مدر ٹریسا شامل ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔