فلسطینی مزاحمت کے میزائل حملے، صیہونی بلوں میں جا چھپے

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کے میڈیا ذرائع نے غزہ کی پٹی سے صیہونی اہداف پر میزائل حملوں کی اطلاع دی ہے۔

  رپورٹ کے مطابق اس دوران صیہونی بستی “نتیو ہعسرا” میں دھماکے کی آواز سنی گئی۔

صیہونی حکومت کے چینل 12 نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کے شمالی حصے سے داغا گیا ایک راکٹ مقبوضہ علاقوں کے فوجی اہداف پر جا لگا ہے۔
ادھر اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ میزائل غزہ کی شمالی کراسنگ “بیت حانون” سے داغا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمت پچھلے پندرہ مہینوں سے جاری اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کر رہی ہے جب کہ اس دوران اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں نے چپ سادھ رکھی ہے۔!

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *