مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایک باخبر ذریعے نے بتایا ہے کہ عراق کی سرحدی پٹی کے قریب ایک اڈے پر ترک ہیلی کاپٹروں کی لینڈنگ سائٹ کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
مذکورہ ذریعے نے بتایا کہ پہلی بار ایک ڈرون نے عراق کی سرحدی پٹی کے قریب ترک ہیلی کاپٹروں کے اڈے کو نشانہ بنایا۔
اس ذریعے نے مزید کہا کہ مذکورہ حملہ ترک افواج کے خلاف براہ راست حملوں کے لیے ڈرون کے استعمال میں اضافے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انقرہ نے شمالی عراق میں اپنے اڈوں میں اینٹی ڈرون سسٹم کی تنصیب شروع کر دی ہے۔
واضح رہے کہ ترکی نے عراق کی خودمختاری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس ملک کے شمالی حصے خاص طور پر کردستان کے علاقے میں درجنوں فوجی اڈے قائم کر رکھے ہیں۔!