تلنگانہ کے شنکر پلی میں تبلیغی جماعت کے اجتماع کا آغاز

تلنگانہ کے رنگاریڈی ضلع کے شنکر پلی علاقے میں تبلیغی جماعت کے دو  روزہ اجتماع ہفتہ کی فجر کی نماز کے بعد شروع ہو گیا، جو اتوار کی شام اختتام پذیر ہوگا۔

 

اس اجتماع میں تلنگانہ سمیت ملک کی مختلف ریاستوں سے لاکھوں فرزندان توحید شرکت کر رہے ہیں۔ منتظمین کے مطابق، اس بڑے اجتماع کے لیے 45 دنوں سے بھرپور تیاری کی گئی ہے۔ شرکت کنندگان کے لیے تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ اجتماع میں 25 طعام خانے قائم کیے گئے ہیں،

 

جن میں ہر طعام خانے میں بیک وقت 3,500 افراد کے کھانے کی گنجائش موجود ہے۔ 6 وضو خانے بنائے گئے ہیں، جہاں ہر وضو خانے میں 3,000 افراد وضو کر سکتے ہیں۔شرکاء کی سہولت کے لیے 12 ٹائلٹ بلاکس بھی نصب کیے گئے ہیں۔

 

اجتماع گاہ 153 خطے ترتیب دیے گئے ہیں ہر ایک خطہ میں 500 افراد نماز ادا کرسکتے ہیں اس اجتماع کے دوران مختلف علماء کرام اور تبلیغی رہنما قرآن و سنت کے احکامات پر روشنی ڈالیں گے اور مسلمانوں کو دین اسلام پر عمل کرنے کی ترغیب دیں گے۔ اجتماع میں دعائیں، اصلاحی تقاریر، اور ذکر و اذکار کے پروگرام بھی منعقد کیے جا رہے ہیں،

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *