حیدرآباد: ڈرگس کنٹرول ایڈمنسٹریشن، تلنگانہ کے عہدیداروں نے ادویات کی غیر قانونی فروخت سے متعلق مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے حیدرآباد کے کوکٹ پلی میں واقع ایک میڈیکل شاپ پر چھاپہ مارا۔
ڈرگس کنٹرول ایڈمنسٹریشن کے ڈائرکٹرجنرل کملاسن ریڈی نے بتایا کہ میڈیکل شاپ کا مالک سارنگی ناگا شیوا بغیر ڈرگ لائسنس کے غیر قانونی طور پر ایک میڈیکل شاپ چلا رہا تھا۔
چھاپے کے دوران ڈی سی اے عہدیداروں نے فروخت کے لیے رکھی گئی بھاری مقدار میں ادویات کے غیر مجاز ذخیرہ کا پتہ لگایا۔
ادویات کی جملہ59 اقسام بشمول اینٹی بائیوٹکس، ینالجیسک، اینٹی السر دوائیں، اینٹی ذیابیطس دوائیں، اینٹی ہائی بلڈ پریشر ادویات وغیرہ فروخت کے لیے رکھی گئی تھیں۔
ڈی سی اے حکام نے مجموعی طور پر کروڑوں روپے کا اسٹاک چھاپے کے دوران ضبط کرلیا۔