کاسگنج قتل کیس: چندن گپتا کے قتل کے معاملہ میں 28 افراد کو عمر قید کی سزا

عدالت میں فیصلے کے دوران، 26 ملزمان لکھنؤ جیل سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پیش ہوئے جبکہ ایک ملزم مناظر کاسگنج جیل سے شامل ہوا۔ ملزمان نے اس سے قبل عدالت کی قانونی حیثیت اور سماعت پر روک لگانے کی درخواست ہائی کورٹ میں دی تھی لیکن اسے مسترد کر دیا گیا۔

عدالتی فیصلے پر چندن گپتا کے والد نے کہا کہ انہیں انصاف ملا ہے اور وہ اس پر خوش ہیں۔ انہوں نے عدالت اور وکلاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ فیصلہ ان کے حق میں آیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *