حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے سماج کے تمام طبقات کے لیے ایک تحریک رہیں ساوتری بائی پھولے کے یوم پیدائش کو ’مہیلا شکشک دیوس‘ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت نے جمعرات کی شام ایک حکم جاری کیا کہ ساوتری بائی پھولے کا یوم پیدائش ہر سال 3 جنوری کو ’مہیلا شکشک دیوس کے طور پر منایا جائے گا۔
جمعہ کو یہاں جاری ایک ریلیز میں وزیراعلی اے ریونت ریڈی نے کہا کہ ساوتری بائی نے تعلیم کے ذریعہ خواتین کو بااختیار بنانے کی بنیاد رکھی اور سماج میں خواتین کی برابری کے لئے جدوجہد بھی کی۔
عوامی حکومت ساوتری بائی پھولے کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے پھولے جوڑے کی خدمات اور سماج کے لیے ان کی قربانیوں کو یاد کیا۔
مسٹر ریڈی نے کہا کہ ساوتری بائی نے ہندوستانی سماج میں تاریخی تبدیلی کی بنیاد رکھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی خواتین برادری کو تعلیم فراہم کرنے اور استحصال زدہ طبقات کو انصاف فراہم کرنے کے لیے وقف کردی۔
انہوں نے کہا کہ عوامی حکومت ساوتری بائی کی امنگوں کو پورا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
ایک کروڑ خواتین کو کروڑ پتی بنانے کے مقصد کے ساتھ حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے کو اولین ترجیح دی ہے۔
خاتون برادری کو تمام شعبوں میں روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ہنر پیدا کرنے کے لیے اختراعی پروگرام بھی شروع کیے گئے ہیں۔