غزہ میں شہری کہیں بھی محفوظ نہیں، ضرورت مندوں تک مدد پہنچانا بھی مشکل، اقوام متحدہ کی تشویش

او سی ایچ اے کے مطابق نئے احکامات شمالی غزہ اور دیر البلح کے علاقوں میں تین مربع کلومیٹر کے علاقے کو محیط ہیں دفتر نے خبردار کیا کہ ضرورت مندوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے انسانی حقوق کے اداروں کی صلاحیت مسلسل محدود ہوتی جا رہی ہے۔

گزشتہ ماہ کے دوران انسانی امدادی سرگرمیوں پر سخت ترین پابندیاں عائد کی گئیں، جن میں سپلائیز کی ترسیل کے لیے سرحدی علاقوں تک رسائی کو روکنا اور غزہ کی ضروریات کا اندازہ لگانے کی کوششوں کو محدود کرنا شامل ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق، غزہ میں امدادی کارکنوں کی نقل و حرکت کے 39 فیصد کوششوں کو اسرائیلی حکام نے مسترد کر دیا، جبکہ دیگر 18 فیصد کو مداخلت یا رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *